ہنسنامنع ہے!
پینسل
ببلو: انکل! آپ کے پاس پنسل ہے؟
دکان دار: جی ہاں ہے
ببلو اپنی پینسل دکھاتے ہوئے بولا: میرے پاس بھی ہے۔
ہنر
مجسٹریٹ: تم نے جرم بڑی ہوشیاری اور صفائی سے کیا۔
ملزم: شکریہ جناب۔ آپ وہ پہلے آدمی ہیں جنہوں نے میرے ہنر کی تعریف کی۔
دو روٹیاں
ڈاکٹر: موٹاپے کا ایک ہی علاج ہے کہ تم روزانہ صرف دو ہی روٹیاں کھایا کرو۔
مریض: ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب! لیکن یہ دو روٹیاں کھانا کھانے سے پہلے کھانی ہیں یا کھانا کھانے کے بعد؟
نقلی
مالک (نوکر سے):یہ لو پانچ روپے کی ماچس لے کرآؤ اور سنو! اچھی طرح دیکھ بھال کر لینا کہیں نقلی نہ ہو۔
نوکر (ماچس دیتے ہوئے): صاحب جی! میں نے ایک ایک کر کے پوری ماچس کی تیلیاں جلا کر دیکھ لی ہیں، اس میں ایک بھی نقلی نہیں ہے۔
انگریزی
سلیم (کلیم سے): کلیم تمہیں انگریزی سمجھ آتی ہے؟
کلیم (سر کھجاتے ہوئے): ہاں اگر اردو میں بولی جائے تو۔
کھال
استاد (بچوں سے) کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ گائے کی کھال کا کیا فائدہ ہے؟
کلاس کی سب سے زیادہ ذہین لڑکی نے کھڑے ہوکر جواب دیا: سر! یہ پوری گائے کو اکٹھا رکھتی ہے۔
چمچے
ڈاکٹر (مریض سے):اس دوا کے دو چمچے صبح، دو دوپہر، دو چمچے شام اور دو رات کو لینا۔
مریض نے گھبرا کر کہا: جناب میں اتنے چمچے کہاں سے لاؤں گا؟
سیر
میاں بیوی ڈاکٹر کے پاس گئے۔ چیک اپ کے بعدکلینک سے نکل کر بیوی شوہر سےبولی: ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں کی سیر کرو تاکہ طبیعت پر اچھا اثر پڑے۔
شوہر(سوچتے ہوئے): اچھا۔
بیوی: تو اب آپ فیصلہ کر لیں کہ کہاں کہاں جانا ہے؟
شوہر: دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔