یورپ (رپورٹس)
نابینا ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا جماعت احمدیہ کوسوو کےمرکز کا دورہ
مورخہ ۱۳؍اگست۲۰۲۴ء کو نابینا ایسوسی ایشن کے نمائندگان جناب یوسف فاضلیو (Mr. Jusuf Fazliu) ڈائریکٹر نابینا ایسوسی ایشن اور ان کے نائب جناب بٹیم بریگووینا (Mr. Betim Bregovina) نے کوسوو کے دارالحکومت پرشتینا میں جماعت احمدیہ کے مرکزکا دورہ کیا۔
ان احباب سے ملاقات کے دوران جلسہ سالانہ کوسوو کے کامیاب انعقاد اور جلسہ سالانہ جرمنی پر بات چیت ہوئی۔ نیز کوسوو میں نابینا افراد کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ جماعت نے ان مسائل پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور انسانی خدمت کے لیے اپنی مدد اور تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا جس پر مہمانوں نے شکرگزاری کا اظہار کیا۔
(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)