یورپ (رپورٹس)

تعلیم الاسلام کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف سے جلسہ سالانہ جرمنی پر تشریف لائے رشین مہمانوں کے اعزاز میں ایک تقریب

جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۴ء پر رشیا سے آنے والے احمدی بھائیوں کے اعزاز میں تعلیم الاسلام کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد مورخہ ۲۶؍اگست ۲۰۲۴ء کو ڈوگر ہال Raunheim میں ہوا جس میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ جرمنی، مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج جرمنی، مولانا حیدر علی ظفر صاحب مبلغ سلسلہ جرمنی کے علاوہ مکرم چودھری پروفیسر حمید احمد صاحب جو تعلیم الاسلام کالج ربوہ میں پڑھانے کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں خصوصی طور پر شامل ہوئے۔ تقریب کا انعقاد شام چھ بج کر بیس منٹ پر تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم چودھری عبدالغفور صاحب نے اس تقریب کی غرض و غایت بیان کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس بابرکت تقریب سے مکرم امیر صاحب، مکرم حیدر علی ظفر صاحب اور پروفیسر چودھری حمید احمد صاحب سرپرست ایسوسی ایشن نے تقاریر کیں۔

بعدازاںمکرم عطاء الرّب چیمہ صاحب مبلغ سلسلہ نے اپنے دلی جذبات کا بڑی رقت کے ساتھ اظہار کیا کہ قرآن کریم میں جو مومنوں کی شان بیان کی گئی ہے کہ اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ کاعملی نمونہ آج اس تقریب میں ہم دیکھ رہے ہیں۔ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں، مختلف علاقے، مختلف ملک مگر قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ہم سب اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ کی جیتی جاگتی تصویر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

بعد میں تعلیم الاسلام کالج ایسوسی ایشن جرمنی کی طرف سے مہمانوں کی خدمت میں پُرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں ۴۰؍ کے قریب رشین احمدی بھائی، کچھ بچے اور مستورات بھی پردے کی سہولت سے شامل تھے۔ دعا اور نماز مغرب و عشاء کی نمازوں سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: حمید اللہ ظفر۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تعلیم الاسلام اولڈ بوائز ایسوسی ایشن جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button