متفرق

چنا چاٹ

چنا چاٹ برصغیر میں رنگ، نسل، مذہب، ذات اور سرحدوں کی قید سے آزاد ایک مقبول ترین چیز ہے ۔یہ بنیادی طور پر ایک سلاد ہےجو کاربوہائیڈ ریٹس سے بھری ہوئی ہے ۔

اجزا

چنے ایک کلو

آلو دو کلو

املی ڈیڑھ پاؤ

چاٹ مصالحہ کے اجزا

آمچور ۱۵۰گرام

ٹاٹری ۵۰گرام

خشک دھنیا ۱۲۵گرام

نمک ۴چمچ

کالی مرچ نصف چھٹانک

سرخ مرچ نصف چھٹانک

تیز پات ۶عدد

لونگ ۱۰عدد

بڑی الائچی ۶عدد

چھوٹی الائچی ۶عدد

ہینگ چوتھائی چمچ

زیرہ سفید ایک چمچ

چینی ۳چمچ

سب کو روسٹ کرکے بلینڈ کرلیں اور آمچور اور ٹاٹری ملاکر رکھ لیں۔

گارنش کے لیے

دھنیا (باریک کٹا ہوا)۴چمچ

پودینہ ۴چمچ

پیاز (باریک کٹی ہوئی )۲کپ

ٹماٹر ایک کپ

سبز مرچ نصف کپ

ترکیب

رات کو چنوں اور املی کو اچھی طرح دھوکر بھگو دیں ۔ املی شیشےیامٹی کے برتن میں بھگولیں۔پریشر ککر میںدس گلاس پانی ڈالیں اور چنے اور ایک چمچ نمک ڈال کر تیس منٹ پریشر لگادیں ۔آلو بھی دھو کر اُبال لیں اور ٹھنڈے ہونے پرکیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ پھر املی اچھی طرح مسل کرچھان لیں اور مٹی یا شیشے کے برتن میں املی کاپانی اور تمام مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح پکالیں۔جب چنے گل جائیں تو چنے کا پانی نہ گرائیں بلکہ یہ پانی املی میں ڈال کر دوتین جوش دے دیں اور چولہا بند کردیں۔مکس کیے ہوئے آلو چنے پر تیار شدہ املی کاپانی ڈالیں اور نصف گھنٹہ کے لیے اچھی طرح ٹھنڈا اور سب یکجان ہونے کے لیے چھوڑد یں۔ٹھنڈا ہونےپرکٹی ہوئی گارنش کی چیزیں مکس کردیں اور ایک باؤل میں ڈال کر سرو (serve)کریں۔ اگر کسی کو کھٹی میٹھی چا ٹ پسند ہے تو مکس کرتے وقت تین چمچ چینی ڈال دیں۔

نوٹ :خاکسا رچنوں کے پانی میں املی کاپانی تیار کرتی ہے اور آلوچنا کواملی کے پانی میں آدھ گھنٹہ مکس کرنے کے لیے چھوڑ دیتی ہے۔ اس سے چاٹ بہت لذیذ بنتی ہے۔ نیز خاکسار چاٹ بنانے کے لیے مٹی کی ہانڈی ،پرات یا شیشے کے بڑے برتن کا استعمال کرتی ہے ۔

(مرسلہ: طیبہ طاہرہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button