ارشادِ نبوی
صحابہؓ کا جذبۂ اطاعت
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آپؐ جنگ احزاب سے لوٹے ؛ ہم سے فرمایا: کوئی بھی عصر کی نماز نہ پڑھے مگر بنو قریظہ میں۔ پھر بعض کو عصر کا وقت راستے میں ہی آ گیا اور بعض نے کہا: ہم وہاں پہنچ کر ہی نماز پڑھیں گے۔ بعضوں نے (مجھ سے) کہا: نہیں بلکہ ہم نماز پڑھ لیتے ہیں ۔ آپؐ کا یہ مطلب نہیں تھا ۔ (اس کا ) ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کیا گیا تو آپؐ نے ان میں سے کسی کو ملامت نہیں کی۔
(بخاری كِتَابُ الْخَوْفِ بابُ صَلَاةُ الطَّالِبِ وَالْمَطْلُوبِ رَاكِبًا وَإِيمَاءً)