اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چار نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ اریج خان بنت مکرم ناصر محمود خان صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم علیم احمد صاحب (مربی سلسلہ ایڈیشنل وکالت مال یوکے) ابن مکرم عبدالشکور خان صاحب
٭…عزیزہ ماریہ احمد طوبیٰ بنت مکرم اسماعیل مبارک احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم مشہود احمد خان صاحب (مربی سلسلہ دفتر PS اسلام آباد) ابن مکرم محمود احمد خان صاحب
٭…عزیزہ خافیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم شاہد احمد صاحب مرحوم (یوکے) ہمراہ مکرم تحسین احمد صاحب ابن مکرم انور احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ ظافرہ انعام بنت مکرم انعام اللہ صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ملک عظام الدین صاحب ابن مکرم ملک شکیل الدین صاحب (یوکے)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین