یورپ (رپورٹس)
مجلس انصاراللہ طاہر ریجن، لندن کے ممبران عاملہ و زعما ءکا صدر مجلس کے ساتھ ایک اجلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ طاہر ریجن، لندن کے ممبران عاملہ و زعماء کو مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب صدرمجلس انصار اللہ برطانیہ کے ساتھ مورخہ ۵؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو ایک اجلاس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
تلاوت قرآن کریم، عہد، حدیث اور حضرت مصلح موعودؓ کے ایک اقتباس کے بعد مکرم صدر صاحب نے زعماء سے ان کا تعارف حاصل کیا اور انہیں متفرق امور کے بارے میں ہدایات دیں۔ آخر میں آپ نے تمام شاملین کو حضورانور کی طرف سے خصوصی دعاؤں کی تحریک کے حوالے سے یاددہانی کرائی۔
(رپورٹ: ڈاکٹر مصطفیٰ Bruce۔ ناظم اشاعت، طاہر ریجن)
٭…٭…٭