متفرق
ربوہ کا موسم( ۱۱؍ تا ۱۷؍ اکتوبر۲۰۲۴ء)
۱۱؍اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن آسمان صاف تھا اور سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔ دن کے وقت گرمی زیادہ محسوس ہوئی۔ رات قدرے ٹھنڈی ہوگئی۔ ہوا بند ہونے سے سردی زیادہ نہ ہو سکی۔
اگر اس ہفتے کے مجموعی موسم کی صورتحال کی بات کی جائے تو یہ ہفتہ موسم کے لحاظ سے معتدل اور خشک رہا۔ دن کے وقت آجکل گرمی خاصی محسوس ہوتی ہے، اگر ہوا چلتی رہے تو موسم معتدل بن جاتا ہے۔ یہ گرمی سورج کے آسمان پر چمکنے تک رہتی ہے جب مغر ب کی طرف اس کا رخ ہوجاتا ہے تو سردی اپنے پَر پھیلائے آموجود ہوتی ہے، اگر شام اور رات کو ہوا چلے تو سردی بڑھ جاتی ہے۔ گھروں کے اندرہلکی رفتار سے پنکھے چلتے ہیں اور لوگ مزے سے کھیس اوڑھ کر رات گزارتے ہیں۔ صبح فجر کے وقت کافی سردی ہوجاتی ہے۔ اس ہفتہ کا مجموعی ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۴؍اور کم سے کم ۲۱؍ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔(ابوسدید)