لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کے سندربان ریجن کا پہلا ریجنل اجتماع
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۸؍ستمبر۲۰۲۴ء بروز اتوار لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کے سندربان ریجن کا پہلا اجتماع سندربان کی مسجد بیت السلام میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں ریجن کی چھ مجالس سندربان، میرگنگ، بھیٹ کھالی، چھوٹا بھیٹ کھالی، بڑا بھیٹ کھالی اور کلتلی سے ۱۶۳؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۴۶؍ناصرات اور ۷۴؍بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ۲۰؍خدام نے ڈیوٹی کے فرایض انجام دئیے۔
افتتاحی اجلاس میں تلاوت قرآن کریم، دعا اور عہد کے بعد تلاوت اور نظم کے مقابلہ جات ہوئے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندگان نے اپنی تقاریر میں اہم تربیتی نکات بیان کیے۔ ۲۹ویں مجلس شوریٰ کے ایجنڈے پر عمل در آمد کے بارے میں گفتگو ہوئی اور آخر پر کوئز کا پروگرام ہوا۔ تقسیم انعامات اور دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)