افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کی جماعت مانساکونکومیں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کی مناسبت سے جماعت احمدیہ مانساکونکو، گیمبیا کو مورخہ ۱۵؍ستمبر۲۰۲۴ء کو جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کرنےکی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کا آغاز مکرم ابوبکر نیابلی ریجنل صدر کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ ؎ ’’يَا عَيْنَ فَيْضِ اللّٰهِ وَ الْعِرْفَانِ‘‘ سے ہوا۔ اس کے بعد صدر اجلاس نے جلسہ سیرت النبیؐ کی اہمیت و برکا ت کے بارے میں بتایا۔ خاکسار (ایریا مشنری) نے ’’آنحضرتﷺ کا حقیقی مقام خاتم النبیینؐ ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ تلاوت قرآن کریم اور تقریر کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریر کے بعد دعا اور گروپ فوٹو ہوا۔ بعدہٗ تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قرآن کریم کے مقامی زبانوں میں تراجم، احادیث کی کتب اور پیارے آقا آنحضرتﷺ کی سیرت پر بعض جماعتی کتب رکھی گئی تھیں۔

اس جلسہ میں ریجن سے پانچ جماعتوں کی نمائندگی ہوئی اور چار غیر احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔ غیر از جماعت احباب میں ایک مولوی اورگاؤں کا الکالو بھی شامل ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری ۶۳؍رہی۔ جلسہ کی تمام کارروائی مقامی ریڈیو سٹیشن نے ریکارڈ کی اور دو سے تین بار جماعتی تعارف کے ساتھ ریڈیو پر نشر کی۔

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button