اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں زاد بھائی عزیزم شیخ محسن ممتاز ابن شیخ صدیق احمد صاحب ساکن دنیا پور گردوں کی تکلیف کی وجہ سے صاحب فراش ہیں۔ تقریباً دوماہ قبل بہاولپور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کے گردوں کا آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے انفیکشن ہو گیا تھا اور اب اس انفیکشن کے بداثرات جسم میں پھیل گئے ہیں۔اس وقت موصوف دوسرے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت تسلی بخش نہیں۔

٭…کوثر پروین صاحبہ پاکستان سے تحریرکرتی ہیں کہ ان کی بڑی ہمشیرہ کشور نثار صاحبہ زوجہ نثار احمد صاحب مرحوم (ساکن فیصل آباد) کولہا ٹوٹ جانے کی وجہ سے علیل ہیں۔ کولہے کا آپریشن کر کے ڈاکٹرز نے جوڑ تو دیا ہے مگر دن بدن صحت ناساز ہوتی جارہی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاص فضل و رحم فرماتے ہوئے تمام مریضان کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور صحت و تندرستی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button