صحت

بیہہ کے فوائد اور استعمال

(ام مرحا۔ جرمنی)

جگر کی سوزش ختم کرے اور وزن کم کرے، بیہہ صدیوں سے استعمال ہونے والی ایسی سبزی ہے جس کو کھاتے سب مگر جانتے کم لوگ ہیں۔

دنیا میں دو پودوں کے بارے میں ایسا کہا جاتا ہے کہ ان کی جڑ سے لے کر پھل تک ہر حصہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ ان میں سے ہر حصے کے صحت کے حوالے سے بھی بہت فوائد ہوتے ہیں، ان میں سے ایک نیم کا پودا اور دوسرا کنول کا پودا ہوتا ہے۔

کنول کا تنا یا بیہہ:ویسے تو کنول کے پودے کے ہر ہر حصے مختلف انداز سے استعمال کیے جاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو کنول کے تنے کے بارے میں بتائيں گے جس کو مختلف زبانوں میں الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ سندھ کے لوگ اس کو بیہہ کہتے ہیں، تو پنجاب کے لوگ اس کو بھیں اور کے پی کے کے کے لوگ اس کو برسنڈا کے نام سے پکارتے ہیں۔

بیہہ میں بڑی مقدار میں فائبر یا ریشے موجود ہوتے ہیں جن کی موجودگی ہاضمے کے عمل کو درست کرنےمیں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین اور فولاد کی موجودگی ہاضمی نالی کے عمل کو بہتر بنا کر قبض کا خاتمہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال بواسیر اور پیچش کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے: اگرچہ بیہہ میں کاربوہائيڈریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی موجودگی کی وجہ سے یہ قدرتی طور پر خون میں شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

بیہہ کے یہ تمام استعمال ایسے ہیں کہ اس کے ذریعہ صحت کے بڑے بڑے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس کی لذت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(نوٹ: اس مضمون میں عمومی معلومات دی گئی ہیں۔ قارئین اپنے مخصوص طبی حالات کے پیش نظر اپنے ڈاکٹر یا جی پی (GP)سے مشورہ کریں۔)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button