ارشادِ نبوی

دوسری زبانیں سیکھنے کا بیان

حضرت زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپؐ کے لیے یہود کی کچھ تحریر سیکھ لوں، آپؐ نے فرمایا: قسم اللہ کی! میں یہود کی تحریر پر اعتماد و اطمینان نہیں کرتا، چنانچہ ابھی آدھا مہینہ بھی نہیں گزرا تھا کہ میں نے آپؐ کے لیے اسے سیکھ لیا۔ کہتے ہیں: پھر جب میں نے سیکھ لیا اور آپؐ کو یہودیوں کے پاس کچھ لکھ کر بھیجنا ہوا تو میں نے لکھ کر ان کے پاس بھیج دیا، اور جب یہودیوں نے کوئی چیز لکھ کر آپؐ کے پاس بھیجی تو میں نے ان کی کتاب (تحریر) پڑھ کر آپؐ کو سنا دی۔

(ترمذی كتاب الاستئذان والآداب عن رسول اللّٰه صلى الله عليه وسلم باب مَا جَاءَ فِي تَعْلِيمِ السُّرْيَانِيَّةِ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button