کچھ جامعات سے

جامعات کی خبریں

مقابلہ پیدل سفر

(از جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا) جامعہ احمدیہ گھانا میں روزانہ ورزش اور کھیلوں کے لئے وقت مختص ہے۔اس کے علاوہ مختلف مقابلہ جات بھی کروائے جاتے ہیں۔طلباء میں مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لئے انہیں چار گروپس(شفقت،عدالت، قناعت اور امانت) میں تقسیم کیا گیا ہے او ر ہر گروپ کی الگ الگ رنگ کی یونیفارم مہیا کی گئی ہے۔ ہر سال دس کلومیٹر تیز پیدل چلنے کا مقابلہ بھی کروایا جاتا ہے۔ 25؍اکتوبر2018ء کو یہ مقابلہ منعقد ہوا۔ تمام طلباء مقررہ یونیفارم میں اس مقابلہ کے لیے حاضر ہوئے ۔ مقابلہ بروقت شروع ہوکر ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہوا۔پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے نام درج ذیل ہیں ۔1۔ ابراہیم گاسامبا (گیمبیا)۔2 ۔ییگا ہارون (یوگنڈا)۔3۔صلاح الدین کینیوا (سیرالیون)۔ 4۔اولینیکاعبدالسلام(نائیجیریا)۔5۔عبداللہ سودیس (گھانا)

مقابلہ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے طبی امداد کا بھی انتظام موجود تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہوئی اور بخیر وخوبی یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ فالحمد للہ علی ذلک۔

کراس کنٹری ریس کا انعقاد

ہر سال جامعہ میں کراس کنٹری ریس کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔6دسمبر 2018ء بروز جمعرات شعبہ کھیل کے زیر انتظام سالانہ کراس کنٹری ریس کا انعقاد ہوا۔ ریس کا آغاز صبح ساڑھے چھ بجے ہوا ۔ مکرم ساجد محمود بٹر صاحب نے دعا کروائی جس کے بعد ریس شروع ہوگئی۔

یہ 10کلومیٹرریس جامعہ سے شروع ہوئی اور مضافات میں ایک گاؤں ‘سپروڈو ’سے ہوتے ہوئے ،ایک دریا کا پل عبور کر کے اگلے گاؤں Aminsanoتک اور اسی راستہ سے واپس جامعہ تک تھی۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے اور فوری طبی امداد پہنچانے کے لئے ایک کاراور ایک موٹر سائیکل کا انتظام کیا گیا تھا اور راستے میں تین جگہوں پر پانی اور ٹافیاں مہیا کرنے کے لیےپوسٹیں بنائی گئی تھیں۔

اس ریس میں 170طلباء نے شرکت کی۔پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اسماء درج ذیل ہیں :
1 ۔ابراہیم گاسامبا (گیمبیا)2۔صدام رجب(کینیا) 3۔عیدی ابواو(کینیا)4۔حمید کامارا (گیمبیا)5۔ باری عبد السلام (آئیوری کوسٹ)

دو دلچسپ نمائشی فٹبال میچ

جامعہ کے طلباء کی جسمانی استعدادوں کو بڑھانے اور مختلف کھیلوں کی مشق کروانے کے لئے روزانہ کی کھیل کے علاوہ بعض ٹیموں کے ساتھ نمائشی میچز بھی کروائے جاتے ہیں، اس طرح طلباء کو باہر کی ٹیموں کے ساتھ بھی کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سلسلے میں 16 دسمبر2018ء کوطلباء اور جامعہ کے کارکنان کے مابین جامعہ کی گراؤنڈ میں ایک میچ کھیلا گیا جو طلباء نے ایک صِفر سے جیت لیا۔ فالحمدللہ علیٰ ذلک۔
دوسرا میچ 31 دسمبر کو جامعہ کے طلباء نے منکسم (Mankessim) جماعت کے خدام کے ساتھ کھیلا۔ طلباء پوری تیاری اور سپورٹس یونیفارم میں منکسمگئے جہاں کے خدام نے پُر تپاک طریقے سے ٹیم کا استقبال کیا اور بڑا دلچسپ کھیل دیکھنے میں آیا۔ خدام الاحمدیہ منکسمکی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے اور ان کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن طلباء جامعہ نے اس میچ میں بھی محض اللہ کے فضل سے صفر کے مقابلے میں دو گول کرکے فتح حاصل کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذلک۔

(رپورٹ: فرید احمد نوید۔پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button