متفرق
ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’میرے نزدیک اس پہلو میں ترقی دینے کا ایک آسان طریق یہ بھی ہے کہ مجلس مشاورت کے وقت ایک نمائش بھی ہو جایا کرے جس میں احمدی صناع اپنی بنائی ہوئی چیزیں لا کر رکھیں تا کہ دوست واقف ہو جائیں کہ فلاں چیز فلاں جگہ سے مل سکتی ہے اور پھر ضرورت کے وقت وہاں سے منگالیں۔ پھر احمد یوں کو چاہیے کہ بے کا راحمدیوں کو ملا زم کرانے کی کوشش کریں ۔ بعض دوستوں نے اس بارے میں بڑی ہمت دکھائی ہے مگر اکثر سستی کرتے ہیں۔ اسی طرح جماعت کے لوگوں کو چاہیے تجارتی شہروں میں جا کر تجارت اور صنعت سیکھیں۔‘‘(منہاج الطالبین، انوار العلوم جلد 9 صفحہ 171)
(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)