دعائے مستجاب
عطائے باری کے حصول کی دعا
حضرت عمرؓ آنحضورﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے:
اَللّٰهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَاَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا وَاَعْطِنَا وَ لَا تَحْرِمْنَاوَ آثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا وَاَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا
(ترمذی کتاب تفسیر القرآن سورة المؤمنون)
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں زیادہ کر اور ہمیں کم نہ کر اور ہمیں عزت دے اور رسوائی سے بچا۔ اور ہمیں عطا کر اور ہمیں محروم نہ رکھ اور ہم (مومنوں )کو ترجیح دے ہم پر کسی کو ترجیح نہ دینا اور ہمیں خوش رکھ اور تو خود بھی ہم سے راضی ہو جا۔
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ۸۳)