یورپ (رپورٹس)

کوسوو کے علاقہ سکندراج میں بیس ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کو سکندراج میونسپلٹی میں بیس ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ یہ میونسپلٹی ۳۷۸؍کلومیٹرز کے رقبے پر محیط ہے جس میں سکندراج کا قصبہ اور ۴۹؍گاؤں شامل ہیں۔

جماعت احمدیہ کوسوو کی طرف سے کھانے کی ۱۸؍ضروری اشیاء خریدی گئیں جن میں چاول، پاستا، سپگیٹی، دودھ، تیل، سوپ، مارملیڈ، چینی، پنیر، چائے، آٹا، نمک، پھلیاں اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ ایک فوڈ پیکجکا وزن ۴۲؍کلو تھا جس کی مالیت تقریباً ۵۰.۲۶؍یورو بنتی ہے۔ میونسپلٹی کے عملے کے ساتھ یہ پیکجز یتیم خاندانوں تک گھر گھر پہنچائے گئے۔ الحمدللہ

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button