افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴؍نومبر۲۰۲۴ء بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالبعلم عزیزم ابراہیم جیسی خان آف گھانا نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔

عزیزم نے تین سال، چودہ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم کو مدرسۃ الحفظ بھجوانے سے قبل ان کےبڑے بھائی عزیزم ظفر اللہ خان صاحب معلم سلسلہ نے صحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن کریم پڑھایا۔ یہ بچہ مکرم مولوی عبدالمالک جیسی خان صاحب (Maulvi Abdul Malik Gyasi Khan) کا بیٹا ہے۔

بحیثیت استاد مورخہ ۱۴؍نومبر کو حافظ خلیق بشیر صاحب نے ان سے آخری سبق سنا اور اس نئے حافظ کو سب نے مبارکباد دی۔ عزیزم کو تین سال اشانٹی ریجن (Ashanti Region)کی جماعت نصرت آباد میں نماز تراویح پڑھانے کا موقع ملتارہا۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۹۱؍ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ۔

(رپورٹ: شاہد محمود احمد۔ پرنسپل جامعۃالمبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button