بشیر احمد،شریف احمداور مبارکہ کی آمین (قسط ۳)
۲۰۔دیے ہیں تُو نے مجھ کو چار فرزند
اگرچہ مجھ کو بس تجھ سے ہے پیوند
فرزند: farzand،بیٹاson
پیوند: paiwaNd، تعلق Connection, union, link
تُو نے مجھے چار بیٹے عطا فرمائے ہیں۔ مجھے یہ اس لیے پیارے ہیں کہ تیری عنایت ہیں۔مجھے دلی محبت تیری ذات سے ہے میرا تعلق تو تجھ سے ہے۔بیٹوں سے محبت بھی تیری وجہ سے ہے۔
۲۱۔بنا ان کو نِکو کار و خردمند
کرم سے اِن پہ کر راہِ بدی بند
نکوکار: neko kaar، نیک کام کرنے والا
Good, pious, beneficent, wise
خردمند: khirad maNd، عقلمند ‘سمجھدار Wise, intelligent
میرے مولا! تو میرے بچوں کو نیک کام کرنے والا اور سمجھدار بنانا۔
۲۲۔ہدایت کر اُنہیں میرے خداوند
کہ بے توفیق کام آوے نہ کچھ پَند
پند: paND، نصیحتAdvice
اے اللہ ! ان کی خود سیدھے راستے کی طرف راہنمائی فرما۔ کہ تیری طرف سے ہدایت اور تائید نہ ملے تو نصیحت بھی کچھ کام نہیں آتی۔
۲۳۔تو خود کر پرورش اے میرے اَخوَند
وہ تیرے ہیں ہماری عمر تا چند
پرورش: parwarish، پالنا To nourish, to
اخوند: akhwaNd، Teacher استاد، معلم،
تاچند: taachaND، کب تک For how long
اے میرے پالنہار ! توہی ان کو پالنا ان کی نشوو نما کرنا۔ یہ تو تیرے بندے ہیں تو ان کا خالق و مالک ہے ہم کب تک زندہ رہیں گے۔
۲۴۔یہ سب تیرا کرم ہے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
کرم: karam، احسان، عنایات، kindness,
ہادی: haadi، راستہ دکھانے والا، Guide
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ
fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi
پاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی۔
Holy is He Who has disgraced and humiliated the opponents
اے مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے یہ سب تیری عنایات ہیں پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود لڑتی ہے۔
۲۵۔مرے مولیٰ مری یہ اک دعا ہے
تری درگاہ میں عجز و بُکا ہے
درگاہ :dargaah، چوکھٹ، آستانہ،Threshold
عجزوبکا :ijz-o-bukaa، خاکساری، رونا، Favour, humility
میرے مولیٰ میری ایک دعا ہے جو میں تیرے دروازے پر انتہائی عاجزی سے روتے گڑگڑاتے ہوئے مانگ رہا ہوں۔
۲۶۔وہ دے مجھ کو جو اِس دل میں بھرا ہے
زباں چلتی نہیں شرم و حیا ہے
شرم و حیا: sharmo hayaa،To feel ashamed شرم، جھجک
تُو تو دل کے حال سے واقف ہے وہ عطافرمادے جو میری دعا ہے مجھے تو کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔ زباں سے بولا ہی نہیں جاتا۔
۲۷۔مری اولاد جو تیری عطا ہے
ہر اک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے
پارسا: paarsaa، نیک، متقی Pious
میری اولاد جوتیری عطا کردہ ہے۔ ایسا کرم فرما کہ میں ان میں سے ہر ایک کو نیک اور متقی دیکھ کر اطمینان حاصل کر سکوں۔
۲۸۔تری قدرت کے آگے روک کیا ہے
وہ سب دے اُن کو جو مجھ کو دیا ہے
مولا کریم تو ہر چیز پر قادر ہے تیری عطا کے آگے کوئی روک نہیں۔ ان کو وہ سب نعمتیں عطا فرما جو تونے اپنے کرم سے مجھے عطا فرمائی ہیں۔
۲۹۔عجب محسن ہے تو بَحرُ الْاَیَادِیْ
سُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْعَادِی
محسن: mohsin، احسان کرنے والا Benefactor
بحرالایادی :bahrul ayaadi،احسانات کا سمندر An ocean of limitless bounties
fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi
پاک ہے وہ خدا جس نے میرے دُشمنوں کی پکڑ کی ہے
Holy is He Who has confounded my foe
تیرے احسانات بہت زیادہ ہیں تُو تو احسانات کا سمندر ہے میری مرادیں عطا کردے۔ پاک ہے وہ ذات جو میرے بد خواہوں سے خود نپٹتی ہے۔
۳۰۔نجات اِن کو عطا کر گندگی سے
بَرات اُن کو عطا کر بندگی سے
نجات :najaat
چھٹکارا:Avert, impiety،
برأت :baraa’at، بریت، بے تعلق، محفوظ رہنا Save them from،exonerate, acquit them from
بندگی: bandgi
غلامی: Inferiority, helplessness
میری اولاد کو ہر قسم کے گند سے بچا لے ہر برائی سے چھٹکارا عطا کردے۔ ان کو کسی کی غلامی نہ کرنی پڑے۔ کسی کے آگے جھکنے سے محفوظ رکھنا۔