افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ گنورگو، بینن میں مسجد کا افتتاح

(منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

خدا تعالیٰ کے فضل سے بینن کے ریجن تانگیتا کے ایک گاؤں گنورگو(Gnorgou)میں ایک خوبصورت مسجد کا افتتاح ہوا۔

اس مسجد کا سنگ بنیاد مورخہ11؍ اپریل 2019ء کو رکھا گیا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس مسجد کی تعمیر کی تکمیل کے بعد مورخہ 13؍ اکتوبر کو مسجد کے افتتاح کا پروگرام منعقد ہوا۔ مسجد کے افتتاح کے لیے مکرم رانا فاروق احمد صاحب، امیر جماعت بینن تشریف لائے۔

مسجد کے افتتاح کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا گیا جس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب گنورگو جماعت نے استقبالیہ کلمات کہے۔

اس موقع پر مختلف معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور جماعت کو مسجد کی تعمیر پر مبارکباد پیش کی۔ ان اشخاص میں گاؤں کے چیف،فولانی کمیونٹی کے صدر، سینٹرل چیف، کوبلی شہر کے میئر اور کوبلی شہر کے امام مسجد بھی شامل تھے۔

آخر پر مکرم امیر صاحب بینن نے خطاب کیا اور تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد محترم امیر صاحب نے مسجد کے دروازہ پر رسمی طور پر فیتہ کاٹ کر اس مسجد کا افتتاح کیا اور دعا کروائی۔

اس کے بعد اذان دی گئی اور نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
اس مسجد کا کُل رقبہ ساڑھے آٹھ مربع میٹر ہے جس میں 200 کے قریب احباب نماز ادا کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام میں محض خدا تعالیٰ کے فضل سے 8 مختلف جماعتوں سے 346؍احباب و مہمانان نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کے اموال و نفوس میں برکت عطا فرمائے اور اس گاؤں کے احمدیوں کو ہمیشہ مسجد کو آباد رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: مرزا فرحان احمد بیگ مبلغ سلسلہ بینن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button