متفرق

قرار داد تعزیت بروفات محترمہ امینہ چقماق ساہی صاحبہ

از مجلسِ عاملہ جماعت احمدیہ برطانیہ

مجلس عاملہ جماعت احمدیہ برطانیہ، جماعت احمدیہ برطانیہ کے تمام احباب کی جانب سے، ترکی جماعت کی پہلی صدر لجنہ محترمہ امینہ چقماق ساہی صاحبہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہےجو کہ مورخہ ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو انتقال کرگئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی رضا کی جنّت میں اُن کے درجات بلند ترفرماتا چلا جائے اور آپ اور آپ کےاہل خانہ کو اس افسوسناک صدمے کو صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جوہم سب برطانیہ میں بھی محسوس کر رہے ہیں۔ آمین!

سسٹرامینہ نہ صرف آنحضرت صلی الله علیہ وسلم اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حقیقی خادمہ تھیں بلکہ اُنہوں نے خلافت احمدیہ کے لیے اپنی گہری عقیدت، وفاداری اور لازوال محبّت کاعملی ثبوت بھی پیش کیا اور اپنے اوپر کیے گئے اعتماد پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق خوش اسلوبی سے پورا اتریں۔

امینہ صاحبہ اپریل ۱۹۸۵ء میں احمدی مسلمان ہوئیں۔بعد ازاں صدر لجنہ اماء اللہ ترکی مقرر ہوئیں اور جلد ہی اُنہوں نے اپنی عزیز والدہ اور بہن کو بھی اسلام اور احمدیت قبول کرنے کی طرف راغب کر لیا۔۱۹۹۰ء میں آپ نظام وصیّت میں شامل ہوئیں اور حضرت خلیفۃ المسیح الرّابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے انہیں لندن مدعو فرمایا تاکہ وہ ٹرکش ڈیسک اور ایم ٹی اے انٹرنیشنل میں خدمت سر انجام دے سکیں۔

سسٹر امینہ ہمارےدفتر کی ایک انتہائی قابل احترام اور خیال رکھنے والی پڑوسی تھیں ۔ ہمیشہ اپنا چندہ وقت سے پہلے ادا کر دیا کرتی تھیں اور قرآن کریم، خطبات جمعہ اور خلیفۂ وقت کے خطابات کا ترجمہ کیا کرتی تھیں ۔ اُنہوں نے بڑی فراخ دلی سے ترکی میں اپنا فلیٹ بھی جماعت کے لیے عطیہ کر دیا۔

سسٹر امینہ نے مبارک احمد ساہی صاحب مرحوم سے شادی کی اور ان کی بھرپور خدمت کی۔ اُنہوں نے اپنی زندگی احمدیت کے لیے وقف کی اور دوسروں کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ بن گئیں۔یہاں تک کہ چھوٹے بچے بھی اُن سے واقف تھے ۔

پوری جماعت اُن کی بے لوث معاونت اور انتھک محنت کی بےحدّمقروض ہے، جو انہوں نے جماعت کے بہت سے افراد کے لیے سرانجام دی۔ وہ ہماری جماعت کی ایک انتہائی سادہ ، محبّت کرنے والی اور خوش مزاج ممبر تھیں، جنہیں نہ صرف ہماری جماعت بلکہ دوسرے لوگ بھی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ہم آپ کے لواحقین کو بھی خصوصی خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اس صدمے کو نہایت قابل ستائش انداز میں برداشت کیا اور سب کے لیے یہ مثال قائم کی کہ رضائے الٰہی کو کس طرح قبول کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین!

ہم ہیں ممبران مجلس عاملہ جماعت احمدیہ برطانیہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button