یورپ (رپورٹس)

کوسوو کے یوم آزادی کی مناسبت سے پرشتینا میں ایک تقریب

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍نومبر۲۰۲۴ء کوجماعت احمدیہ کوسوو کو پرشتینا میں واقع مشن ہاؤس میں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ۳۶؍احباب نے شرکت کی جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔اس کے بعد ۲۸؍نومبر کی تاریخی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔یہ دن البانیہ کی قومی شناخت کی علامت کا دن ہےاور اس موقع پر اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ اسلام ہمیں اپنے وطن سے محبت اور وفاداری کا درس دیتا ہے۔

اس تقریب میں مکرم شکیل بیتیقی صاحب مقامی معلم نے ’’ایمان اور شناخت‘‘ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں باہم مربوط ہیں اور موجودہ سماجی چیلنجز کے باوجود ایمان پر قائم رہنا ضروری ہے۔

پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہواجس کے بعد شاملین کی تواضع کھانے سے کی گئی اور نماز عشاء ادا کی گئی۔

(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button