ارشادِ نبوی
ذکرِ الٰہی
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل ہو، اور تمہارے مالک کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اور تمہارے درجات کو بلند کرتا ہو، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے اور دشمن سے ایسی جنگ کرنے سے کہ تم ان کی گردنیں مارو، اور وہ تمہاری گردنیں ماریں بہتر ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسولؐ! وہ کون سا عمل ہے؟ آپؐ نے فرمایا: وہ اللہ کا ذکر ہے۔
( ابن ماجہ کتاب الادب بَابُ : فَضْلِ الذِّكْرِ)