مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے سابق صدر کے اعزاز میں ایک تقریب
مورخہ ۹؍نومبر ۲۰۲۴ء کو صبح دس بجے جماعت احمدیہ گھانا کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز، اکرا میں نائب امیر دوم الحاج احمد سلیمان اینڈرسن صاحب کی زیر صدارت مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی صدارت کی تبدیلی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل مجلس عاملہ گھانا و مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے سابق و موجودہ اراکین کے ساتھ ساتھ سابق صدران اور بعض مرکزی مبلغین سلسلہ بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہد سے ہوا۔ بعدہٗ مکرم حنیف بیپوہ (Bipuah) صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے اپنے دو سالہ دورِ صدارت کو خدمت سلسلہ کا ایک نادر موقع اور فضل الٰہی قرار دیا اور اس خدمت کا موقع ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جبکہ نومنتخب صدر مکرم احمد کوبینا بن ینیارکو صاحب نے اپنی تقریر میں خدام سے تعاون کی درخواست کی۔
مکرم نائب امیر صاحب دوم اور جسٹس سعید کویکو جان صاحب نائب امیر سوم نے خدام کوروحانیت، خدمت خلق، مسابقت بالخیر اور اپنی اصلاح میں بہتری کے اصولوں پر گامزن رہنے کی تلقین کی۔
اس تقریب کے اختتام پر مولوی عمر فاروق یحییٰ صاحب نے دعا کروائی جس کے بعدحاضرین کی ریفریشمنٹس سے تواضع کی گئی۔
(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)