افریقہ (رپورٹس)جلسہ سالانہ

تازہ ترین: جلسہ سالانہ نایئجیریا کا پہلا دن

(راجہ اطہر قدوس۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائجیریا)

محض اللہ کے فضل سے آج مورخہ ۲۰ دسمبر کو جماعت احمدیہ نائیجیریا کا ۷۰واں جلسہ شروع ہوا۔ یہ جلسہ ”پلاٹینیم جلسہ“ بھی ہے۔ دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا جس میں تمام احباب جماعت نے شرکت کی۔

صبح دس بجے جلسہ گاہ الارو میں تبلیغ سیمینار منعقد ہوا جس میں تمام مبلغین و معلمین سمیت سیکرٹریان تربیت نے شرکت کی۔

جلسہ کے پہلے دن کا باقاعدہ آغاز نماز جمعہ سے ہوا جس کے بعد تمام شاملین نے حضور انور کا لائیو خطبہ جمعہ سنا۔ کھانے کے بعد پہلے سیشن کا آغاز ہو جسکی صدارت محترم امیر صاحب نائیجیریا اور محترم امیر صاحب غانا نے مشترکہ طور پر کی۔

تلاوت اور قصیدے کے بعد محترم امیر نائیجیریا نے افتتاحی خطاب کیا جس میں انہوں نے حضور انور کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ حضور انور نے اپنے پیغام میں تمام احباب جماعت کو جلسہ کے مقاصد سے متعلق نصائح فرمائیں نیز کامیاب جلسہ کے انعقاد کیلئے دعا فرمائی۔ بعد ازاں اسکا ہاؤسا اور یوروبا زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ اس طرح جلسہ کے پہلے دن کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button