جماعت احمدیہ رومانیہ کے زیر انتظام پکنک کا ایک پروگرام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ رومانیہ کو سیر و تفریح پر مشتمل پکنک کا ایک پروگرام مورخہ ۲۹؍ستمبر۲۰۲۴ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ پکنک دو شہروں بخارسٹ اور جیورجیو کے درمیان واقع کومانا(Comana) کے مقام میں موجود دلکش اور پرکشش پارک میں منائی گئی۔ تیرہ احباب جماعت نے اس پکنک میں شرکت کرکے نہ صرف پکنک کی رونق بڑھائی بلکہ مقام کے دلکش مناظر اور قدرتی ماحول سے بھی بھرپور لطف اٹھایا۔
پکنک کے دن موسم نہایت خوشگوار تھا، ہلکے بادلوں نے فضا کو مزید دلکش بنا رکھا تھا ۔ سہ پہر کے وقت ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی تھی جس نے اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔
قریب ہی واقع ایک ہوٹل کے ٹیرس پر بیٹھ کر تمام احباب نے اپنے گھروں سے تیارکردہ اشیائے خور و نوش کا لطف اٹھایا۔
شام کے وقت واپس گھروں کو لوٹنےکا وقت آیا تو بارش بدستور جاری تھی، موسم دھندلا ہوچکا تھا اور شام کا اندھیرا چھانے لگا تھا۔ سب نے دعا کے ساتھ واپسی کا سفر شروع کیا اور بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے، جبکہ بارش مسلسل برستی رہی۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہم پر جاری رکھے۔ آمین
(رپورٹ: فہیم الدین ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭