ارشادِ نبوی
درگزر سے کام لو
حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا:یا رسول اللہؐ!میرا ایک خادم ہے جو غلط کام کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے کیا میں اسے بدنی سزا دے سکتا ہوں؟ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا:تم اُس سے ہر روز ستّر مرتبہ درگزر کر لیا کرو۔
(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ۰ ۹ مطبوعہ بیروت)