امریکہ (رپورٹس)

بریڈ فورڈ ایسٹ،کینیڈا میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےجماعت احمدیہ بریڈ فورڈ ایسٹ،کینیڈا کو مورخہ ۲۹؍نومبر ۲۰۲۴ء کو جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

عشائیہ اور نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد مکرم بشارت شیخ صاحب صدر جماعت احمدیہ بریڈفورڈ ایسٹ کی زیر صدارت جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں اذان احمد صاحب نے ’’میں آنحضرتؐ سے کیوں محبت کرتا ہوں‘‘ اور خاکسار(سیکرٹری اشاعت) نے ’’آنحضرتؐ کی زندگی میں سے تبلیغ کی مثالیں‘‘ کے موضوعات پر انگریزی میں تقاریر کیں۔ اطفال، خدام اور انصار کے مابین ایک کوئز مقابلہ ہوا جس میں مکرم توصیف احمد صاحب نے شاملین سے سوالات کیے۔ بعدہٗ بریڈ فورڈ ایسٹ کے اطفال کے ایک گروپ نے حضرت مسیح موعودؑ کا ایک قصیدہ خوش الحانی سے پڑھا۔ جلسہ کی مرکزی تقریر مکرم قاسم گھمن صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔

ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کےليے جلسہ کی کارروائی سننے کا انتظام مسجد بیت الخبیر بریڈفورڈ میں کیا گیا تھا۔ خدام، انصار اور اطفال کےليے انتظام بریڈفورڈ کمیونٹی سنٹر میں تھا۔

اس اجلاس میں کُل ۲۴۵؍افراد شامل ہوئے جن میں ۴۲؍خدام، ۲۲؍اطفال، ۴۱؍انصار، ۸۵؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۳۰؍ناصرات، ۲۲؍بچے اور دو غیر از جماعت خواتین شامل تھیں۔ الحمدللہ

(رپورٹ:توصیف احمد ریحان۔ سیکرٹری اشاعت جماعت بریڈفورڈ ایسٹ، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button