یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ کے شہر تامپرے میں منعقدہ ایک بک فیسٹیول میں جماعت احمدیہ کی شمولیت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کی مقامی جماعت تامپرے (Tampere) کو اس شہر میں منعقد ہونے والے بک فیسٹیول میں مورخہ ۳۰؍نومبر تا یکم دسمبر ۲۰۲۴ء کونیشنل شعبہ تبلیغ کے تعاون سے پہلی بار تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ بک فیسٹیول فن لینڈ کے تیسرے سب سے گنجان آباد میٹروپولیٹن شہر جس کی آبادی ساڑھے چار لاکھ ہے میں منعقد کیا گیا۔

الحمدللہ، یہ سٹال ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔ زائرین جماعتی سٹال سے مفت لٹریچر اپنے ساتھ لےکر گئے۔ دو احباب قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ لے کر گئے جبکہ مزید دو احباب نے فنش ترجمہ کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں سے دلچسپ گفتگو بھی ہوتی رہی اور نئے تبلیغی رابطے بھی بنے۔ ایک فنش ایمبیسیڈر صاحب بھی سٹال پر تشریف لائے جن سے اچھی گفتگو اور جماعت کا تعارف ہوا۔ انہیں مختلف جماعتی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ ایک عیسائی دوست نے جماعتی سٹال کی تصویر کے ساتھ ایک بلاگ تحریر کیا اور سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے دعویٰ حضرت مسیح موعودؑ اور جماعت کا تعارف دیا۔

اللہ تعالیٰ اس کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں اسلام احمدیت اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا پیغام کما حقہ لوگوں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(طاہر احمد۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button