افریقہ (رپورٹس)

صدران جماعت و سیکرٹریان مال بانجل، کومبو ریجن، گیمبیا کا ریفریشر کورس

جماعت احمدیہ گیمبیا کے ریجن بانجل، کومبو کے ایریا مشنری مکرم نوید احمد قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن بانجل، کومبو کو صدران جماعت و سیکرٹریان مال کا ایک روزہ ریفریشر کورس مورخہ یکم دسمبر بروز اتوار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔اس پروگرام کا مقصد عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور کام کرنے کے طریقے بتانا تھا۔

پروگرام ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد تمام صدران جماعت و سیکرٹریان مال کا تعارف پیش کیا گیا۔ اس کے بعد خاکسار نے چند افتتاحی کلمات کہے اوردرج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں:’’صدران جماعت کی ذمہ داریاں‘‘ از مکرم الیو فاٹی مربی سلسلہ، ’’مالی قربانی کی اہمیت‘‘ از مکرم ناصر گاساما معلم سلسلہ اور ’’جماعت احمدیہ کا مالی نظام، چندہ اکٹھا کرنے کے طریق اور بروقت رسیدبک مرکز جمع کروانے کی ضرورت‘‘ از مکرم ابراہیم فوفنا صاحب نیشنل سیکرٹری مال۔

ان تقاریر کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ آخر پر مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا نے چند قیمتی نصائح کیں اور دعا کروائی۔ بعداز دعا گروپ فوٹو ہوا۔ پھر نماز ظہر وعصر جمع کرکے ادا کی گئیں اور حاضرین کی ریفریشمنٹ سے تواضع کی گئی۔

یہ پروگرام سہ پہر تین بجے ختم ہوا۔یوں پروگرام کا کل دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے رہا اور اس کی کُل حاضری ۴۶؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button