متفرق

ربوہ کا موسم(۲۰تا۲۶؍دسمبر۲۰۲۴ء)

۲۰؍دسمبر جمعۃ المبارک کے دن گذشتہ ہفتہ کا موسم ہی جاری تھا ۔ یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تاہم مطلع صاف ہونے کی وجہ سے خو ب دھوپ نکلتی ہے ، لو گ اب دھوپ میں بیٹھنے پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ مالٹو ں کا سیزن بھی آگیا ہے ، اس دفعہ سردی دیر سے آئی ہے اس لیے مالٹے بھی ابھی پوری طرح مارکیٹ میں نہیں آئے ۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۱۹؍ اور کم سے کم ۴؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو آسمان صاف تھا اور دھوپ کے ساتھ ساتھ ہلکی ہوا بھی چل رہی تھی۔ تا ہم اب شام سے ہی سردی شروع ہوجاتی ہے ۔ اکثر لوگ تو اب شام کے وقت گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔اتوار کو ہلکے بادلوں کی تہ آسمان پر چھائی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے دھوپ پوری طرح سے نہیں چمک رہی تھی۔ تیز ہوا کی وجہ سے دن کے وقت بھی سردی لگتی تھی۔

سوموار کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔دوپہر کو اچانک گھنے بادلوں نے آسمان پر قبضہ کر لیا۔دوپہر کے بعد پہلے بوندا باندی ہوئی بعد میں ہلکی رفتار سے بارش نے رنگ جمانا شروع کردیا۔ یہ بارش ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ربوہ کے غربی محلہ جات میں بارش زیادہ دیر تک جاری رہی، جس کی وجہ سے گلیوں اور محلوں میں کیچڑ بن گیا۔ منگل کو کہیں کہیں بادل موجود تھے،ہلکی ہوا بھی چل رہی تھی، کسی قدر دھوپ کی وجہ سے باہر سردی کم محسوس ہوتی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۱؍ اور کم سے کم ۶؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔بدھ اور جمعرات کا موسم ایک جیسا تھا یعنی سرد اور خشک ۔ دن کو دھوپ اور رات کو ٹھنڈ، نیز ہلکی ہوا بھی رواں دواں تھی۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button