کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

راجہ کرشن اپنے وقت کے نبی تھے

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ’’واضح ہو کہ راجہ کرشن جیسا کہ میرے پر ظاہر کیا گیا ہے درحقیقت ایک ایسا کامل انسان تھا جس کی نظیر ہندوؤں کے کسی رِشی اور اوْتار میں نہیں پائی جاتی اور اپنے وقت کا اوْتار یعنی نبی تھاجس پر خدا کی طرف سے روح القدس اُترتا تھا۔وہ خدا کی طرف سے فتح مند اور بااقبال تھاجس نے آریہ وَرْت کی زمین کو پاپ سے صاف کیا۔وہ اپنے زمانہ کا درحقیقت نبی تھا جس کی تعلیم کو پیچھے سے بہت باتوں میں بگاڑ دیا گیا۔وہ خدا کی محبت سے پُر تھا اور نیکی سے دوستی اور شرسے دُشمنی رکھتا تھا۔‘‘(لیکچر سیالکوٹ،روحانی خزائن جلد 20صفحہ 228-229)

(رشّی: خدا پرست سادھو، تپسیا یا ریاضت کرنے والا برہمن۔ اوْتار: کسی بڑے شخص کا جانشین خاص اور نمائندہ ،یا اس کی شان کامظہرہو، نائب۔ ورت: وطن، پاپ: گناہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button