یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ مالٹا کی بین المذاہب ہم آہنگی پروگرامز میں شرکت

مالٹا کی سابق صدر مملکت میری لوئیس کولیرو پریکا (Marie-Louise Coleiro Preca) صاحبہ اور ان کی فلاحی تنظیم MFWS-Malta نے مختلف مذاہب کے تعاون سے مالٹا کے چھ سکولوں میں بین المذاہب پروگرامز منعقد کیے۔ ان پروگرامز کے دوران مختلف سکولوں میں جا کر طلبہ کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تیار کردہ سرگرمیوں میں شرکت کی گئی۔ ان مواقع پر مذہبی راہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسلام احمدیت کی نمائندگی میں خاکسار (مبلغ سلسلہ مالٹا)کو اِن پروگراموں میں شرکت کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے چھ سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے سامنے اسلامی تعلیمات بیان کرنے کا موقع ملا۔

بعض مذہبی راہنما صرف ایک پروگرام اور بعض تین یا چار پروگرامز میں شامل ہوئے۔ تاہم جماعت احمدیہ کو تمام پروگراموں میں شرکت کی توفیق ملی۔ ان پروگراموں کی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کے ذریعے بہت تشہیر ہوئی جس سے جماعت احمدیہ کا تعارف اَور وسیع ہوا اور اسلامی تعلیمات کے پرچار کی مزید سعادت نصیب ہوئی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

ان مواقع پر چھ سکولوں کے ہیڈز اور اساتذہ سے بھی ملاقات ہوئی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہیں آئندہ بھی جماعت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سکولوں کے ہیڈز، اساتذہ اور طلبہ نے اسلامی تعلیمات اور اسلامی اصولوں کو بہت سراہا۔ اس حوالے سے خاکسار نے مالٹی اخبار میں اشاعت کے لیے ایک مضمون بھی تحریر کیا جس کے ذریعے اس موضوع پر مزید روشنی ڈالنے کی توفیق ملی۔

عزت مآب سابقہ صدر مملکت اور ان کے عملے نے جماعت احمدیہ کے بھرپور تعاون، وقت اور طلبہ و اساتذہ کے سامنے اسلام کے زرّیں اصول پیش کرنے پر بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جماعت کی طرف سے ہمیشہ بھرپور تعاون پر بہت مشکو ر ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں کو باثمر بنائے اور ہمیں تبلیغ کے مزید مواقع سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:لئیق احمد عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آئرلینڈ کے بائیسویں(۲۲)جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button