امریکہ (رپورٹس)

ٹورانٹو، کینیڈا میں جلسہ سیرت النبی ﷺکا انعقاد

مکرم عامر منہاس صاحب ممبر مجلس عاملہ تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۴؍دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب وعشاء کینیڈا کی ٹورانٹو ویسٹ امارت نے جلسہ سیرت النبیﷺ مسجد بیت الاسلام، وان میں منعقد کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مکرم عبدالسمیع خان صاحب مربی سلسلہ نے دعا کرائی اور ’’آنحضرتﷺ بطور امین‘‘ کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب لوکل امیر ٹورانٹو ویسٹ نے آنحضرتﷺکی نماز کے متعلق مختلف احادیث پڑھ کر سنائیں اور ارکان نماز کی صحیح ادائیگی پر روشنی ڈالی۔

یہ جلسہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ جلسہ سننے کے لیے مستورات کا مسجد کے نچلے حصہ میں انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شاملین کی عشائیہ سے تواضع کی گئی۔ اس جلسہ میں کل حاضری ۳۰۰؍سے زائد تھی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ:ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ کینیڈا کی قیادت تعلیم کے زیر اہتمام نیشنل تعلیم کوئز اور مقابلہ بیت بازی

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button