اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواست دعا

ارشد محمود صاحب نمائندہ الفضل انٹر نیشنل یونان تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی ہمشیرہ خالدہ پروین صاحبہ اہلیہ مکرم رفیق احمد صاحب پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے بیمار ہیں اور فضل عمر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مختلف ٹیسٹس کے بعد ڈاکٹروں نے پِتہ میں پتھری کا بتایا ہے اور آپریشن کا کہا ہے۔ لیکن سوجن کی وجہ سے فی الحال آپریشن کی تاریخ نہیں بتائی۔

احباب جماعت سے آپریشن کی کامیابی نیز اس کے بعد کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

تقریب آمین

٭…محمد اظہر منگلا صاحب استاد جامعہ احمدیہ گھانا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بھانجی عزیزہ جویریہ نعمت بنت نعمت اللہ منگلا صاحب نے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کیا ہے۔ عزیزہ کی تقریب آمین مورخہ ۵؍جنوری ۲۰۲۵ءکو منعقد ہوئی۔ بچی کے نانا احمد خان منگلا صاحب نے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور دعا کرائی۔ عزیزہ، مکرم عبد القدیر منگلا صاحب (مرحوم) کی پوتی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو قرآن کریم سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اعلان ولادت

محمود احمد چغتائی صاحب ناروے سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کی بیٹی ڈاکٹر ہبۃالحئی چغتائی (واقفہ نو) اور عزیزم ماہر عزیر خان (واقف نو) ابن مکرم مسعود اکرم خان صاحب مرحوم کو مورخہ ۲۸؍نومبر۲۰۲۴ء کو بیٹی سے نوازا ہے جس کا نام مِنحہ انورہ خان رکھا گیا ہے۔

نومولود کی والدہ حضرت حکیم محمد حسین مرہم عیسیٰ صاحبؓ کی پڑپوتی اور مکرم محمد احمد چغتائی صاحب مرحوم کی پوتی، حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ کی پڑنواسی اور مکرم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم کی نواسی ہیں۔ جبکہ نومولود کے والد مکرم محمود اسلم صاحب کے پوتے اور مکرم فضل الٰہی بشیر صاحب مرحوم کے نواسے ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نومولود کو صحت و سلامتی والی لمبی فعال زندگی عطا فرمائے، نیک، صالح، خادم دین اور سب کے لیے قرۃ العین بنائے اور دینی و دنیوی حسنات سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button