یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا کے تحت عطیہ خون پروگرام کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا نے ۱۶؍دسمبر۲۰۲۴ء کو دارالحکومت ریگا (Riga) میں کامیابی سے عطیہ خون کے پروگرام کا انعقادکیا۔

اس سلسلہ میں مکرم فرحان نصیر ملک صاحب مہتمم خدمت خلق اور مکرم خاقان احمد صائم صاحب مہتمم تبلیغ مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا بلڈ ڈونیشن سنٹر (Valsts Asinsdonoru Centrs) گئے اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر عطیہ خون کا ایک پروگرام مرتب کیا۔ چنانچہ مورخہ ۱۶؍دسمبر کو ابتدائی طبی ٹیسٹس کے بعد سات احباب جماعت میں سے تین کا خون لیا گیا۔

لٹویا میں خون دینے والوں کو حکومت کی طرف سے کچھ رقم بھی بطور معاوضہ دی جاتی ہے۔ جب انتظامیہ نے ہم سے بھی ہمارا بینک اکاؤنٹ مانگا تو ہم نے ان کو بتایا کہ ہم کوئی رقم نہیں لینا چاہتے بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدمت انسانیت کی خاطر یہ خون بطور عطیہ پیش کررہے ہیں۔ اس پر انہوں نے اَور بھی خوشی کا اظہار کیا اور ہماری اس کاوش کو سراہا۔ پروگرام کے آخر پر بلڈ ڈونیشن سنٹرکی انتظامیہ کوجماعت کی طرف سے لٹوین زبان میں تیار شدہ لٹریچردیا گیا جس کوانہوں نے بڑی خوشی سے قبول کرلیا۔

عطیہ خون کے اس پروگرام میں شامل احباب کی خدمت میں ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری یہ کاوش قبول فرمائے اور ان پروگرواموں کو لٹویا میں اسلام احمدیت کے تعارف اور اشاعت کا ذریعہ بنائے۔ آمین

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ لٹویا کےدوسرے سالانہ اجتماع کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button