یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سے راشن کی تقسیم

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےجماعت احمدیہ لٹویا کو دورانِ سال خدمتِ خلق کے مختلف کام سرانجام دینے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ اسی سلسلہ میں سال ۲۰۲۴ء کے اختتام سے چند روز قبل مورخہ ۲۳؍دسمبر کو لٹویا کے دارالحکومت ریگا (Riga) سے تقریباً ۲۴؍میل کے فاصلے پر واقع انچوکالنس (Inchukalns) میونسپیلٹی کی حدود میں واقع مختلف دیہات میں رہائش پذیر ۵تا۷؍افراد پر مشتمل ۹؍غیر مسلم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ آئل، آٹا، چینی، دلیہ، مکرونی، انڈے، دہی، دودھ، بسکٹ اور سال نَو کی مناسبت سے بچوں کے ليے چاکلیٹس اورٹافیاں اِن راشن پیکیجز میں شامل تھیں۔ سب لوگوں نے بڑی خوشی اور ممنونیت کا اظہار کیا اور دل کی گہرائیوں سے جماعت احمدیہ لٹویا کا شکریہ ادا کیا۔ بعض بچوں نے لٹوین زبان میں پینٹنگ کرکےجماعت احمدیہ لٹویا کے افراد سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

خدمت خلق کے کاموں میں ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے والی سوشل ورکر Ligita Šteina صاحبہ نے بھی جماعت احمدیہ کا شکریہ اداکیا اورجماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے کی جانے والی خدمتِ انسانیت کی کوششوں کو بہت سراہا۔ موصوفہ نےاپنے فیس بُک پیج پر چند ایک تصاویر کے ساتھ ایک خدمت خلق کا پیغام بھی لکھا۔

خدمتِ خلق کے اس پروگرام میں خاکسار (مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر) کے ساتھ مکرم عطاء الصبور خان صاحب نیشنل سیکرٹری وصایا، مکرم فضل عمر شاہد صاحب نیشنل سیکرٹری مال و تحریکات، مکرم خاقان احمد صائم صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ، مکرم عبدالحئی صاحب اور ممبرات لجنہ اماء اللہ لٹویا نے خدمت کی توفیق پائی۔

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ ناروے کی چونتیسویں مجلس شوریٰ کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button