اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ مکرم شاہ مستفیض الرحمٰن صاحب مورخہ ۱۷؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز منگل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پا گئے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسی روز جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈ کوارٹر بخشی بازار میں مکرم شاہ محمد نور الامین صاحب مربی سلسلہ نے پڑھائی۔

مرحوم بنگلہ دیش جماعت کے دیرینہ خادم تھے۔ مرحوم کو بنگلہ زبان میں شائع ہونے والے پہلے ترجمہ قرآن تیار کرنے میں خدمت کی توفیق ملی۔ اس کے علاوہ آپ نے حضرت مصلح موعودؓ کی کتاب ’’نبیوں کا سردار‘‘ کا بنگلہ زبان میں ترجمہ کیا اور جماعت احمدیہ کے عقائد پر متعدد کتب تصنیف کیں۔

مرحوم ۱۹۳۴ء میں ضلع رنگپور بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم کا نام شاہ عزیز الرحمٰن اور والدہ کا نام فاطمہ خاتون تھا۔ آپ نے ۱۹۶۱ء میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے بنگلہ زبان و ادب میں ایم اے کیا۔ پیشہ وارانہ زندگی میں مرحوم نے ڈھاکہ سٹی کالج میں بطور پروفیسر تدریسی خدمات انجام دیں۔

احابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button