امریکہ (رپورٹس)
برازیل کی ہیومن رائٹس منسٹر سے ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار (مربی سلسلہ) کو مورخہ ۱۵؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو برازیل کی ہیومن رائٹس کی منسٹر سے ریو دی جنیرو میں اُن کے دورہ کے دوران ملاقات کرنے کی توفیق ملی۔
اس دوران انہیں جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا گیا نیز بتایا گیا کہ کس طرح جماعت احمدیہ کو بعض ممالک میں سخت مخالفت کا سامنا ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قرآن کریم کا تحفہ اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کتاب ‘‘عالمی بحران اور امن کی راہ ’’کا پرتگیزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ برازیل کے تیسویں(۳۰)جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد