ارشادِ نبوی
توبہ کے لیے دعا
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ دعا سکھلائی کہ اےاللہ! ہمارے دلوں میں محبت پیدا کر دے۔ ہماری اصلاح کر دے اور ہمیں سلامتی کی راہوں پر چلا۔ اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا۔ اور ہمیں ظاہر اور باطن فواحش سے بچا۔ اور ہمارے لیے ہمارے کانوں میں، ہماری آنکھوں میں، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں برکت رکھ دے اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔ یقیناً تُو ہی توبہ قبول کرنے والا اور باربار رحم کرنے والا ہے۔ اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا اور ان کا ذکر خیر کرنے والا اور ان کو قبول کرنے والا بنا اور اے اللہ!ہم پر نعمتیں مکمل فرما۔ (سنن ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ باب التشہد حدیث ۹۶۹)
مزید پڑھیں: قبولیتِ دعا کا گُر