ارشادِ نبوی
غزوۂ خیبر میں فتح کی خوشخبری
حضرت انسؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں میں ابو طلحہؓ کے پیچھے سواری پر بیٹھا تھا۔ اور میرے پاؤں رسول اللہﷺ کے پاؤں کو چھوتے تھے۔ راوی کہتے ہیں جب ہم ان کے پاس پہنچے تو سورج اچھی طرح نکل چکا تھا۔ انہوں نے اپنے جانور نکال لئے تھے اور کلہاڑیاں، ٹوکریاں، بیلچے اور کدالیں لے کر نکلے تھے۔ انہوں نے کہا محمد(ﷺ) لشکر کے ساتھ! وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا خیبر ویران ہوگیا۔ جب ہم کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ڈرائے جانے والوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے۔ راوی کہتے ہیں پھر اللہ عز و جل نے انہیں شکست دی۔
(صحیح مسلم، کتاب الجھاد و السیر باب غزوۃُ خیبر حدیث نمبر 3347)
مزید پڑھیں: اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرو