افریقہ (رپورٹس)

گھانا میں خون کا عطیہ اور وقاِ رعمل

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

خون کا عطیہ

دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعتِ احمدیہ اپنی بساط کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے۔ خدمتِ خلق کا ایک ذریعہ خون کا عطیہ دینا ہے جس سے زندگیوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جاتا ہے۔ گھانا کا ایک زون ‘اکرا زون’ کہلاتا ہے۔ اس ماہ یہاں کے 15خدام نے اکرا کے ہسپتال LA GENERAL HOSPITAL میں خون کا عطیہ دیا۔ہسپتال کی انتظامیہ نے احمدی خدام کے اس کارِ خیر پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔اللہ تعالیٰ ان خدام کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔

وقارِ عمل

خدا کے فضل سے جلسہ سالانہ گھانا کی آمد آمد ہے۔جلسہ گاہ ‘باغِ احمد ’میں وقارِ عمل کیا جا رہا ہے۔‘اکرا زون ’ کے 75 خدام اپنی باری پر Winnebaپر آئے اور جلسہ گاہ ‘باغِ احمد’میں سارا دن وقارِ عمل کیا۔بڑی محنت اور لگن سے جڑی بوٹیاں کاٹیں اور زمین کو ہموار کیا۔اللہ تعالیٰ ان خدام کو اس کارِ خیر کی احسن جزاء عطا فرمائے۔آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button