امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو، برازیل میں وکلاء ایسوسی ایشن کے وفد کا جماعت احمدیہ کی مسجد کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو وکلاء ایسوسی ایشن بار کے کمیشن برائے مذہبی آزادی کے ایک وفد نے جماعت احمدیہ برازیل کی مسجد کا دورہ کیا۔ اس وفد میں کمیشن کی صدر اور دیگر ارکان شامل تھے۔

مکرم وسیم احمد ظفر صاحب صدر جماعت برازیل و مبلغ انچارج نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پھر خاکسار (مربی سلسلہ) نے وفد کو مسجد کا تفصیلی دورہ کروایا۔ اس موقع پر جماعت احمدیہ کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ریو دی جنیرو کی صوبائی یونیورسٹی UERJکے ڈین کے سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button