امریکہ (رپورٹس)

برازیل میں ’عربی اور اسلام کلاس‘ کے طلبہ کا جماعتی مرکز کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ چار سال سے جماعت احمدیہ برازیل نے لوکل افراد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی غرض سے آن لائن عربی اور اسلام کلاس کا آغاز کیا ہوا ہے اب تک ۴۵۰؍سے زائد افراد اس کلاس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو ان کلاسز کا اہتمام کر نے کی توفیق مل رہی ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

جب دسمبر ۲۰۲۴ء کے آخر میں ایک دفعہ پھر عربی اور اسلام کورس اپنے اختتام کو پہنچا تو کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو مورخہ ۲۲؍دسمبر کو جماعت برازیل کے مرکز میں مدعو کیا گیا۔ ان میں سے اکثریت غیر مسلم تھے۔ چنانچہ ان لوگوں کو مسجد کا تفصیلی تعارف کراویا گیا نیز جماعت احمدیہ اور حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانان کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

پروگرام کے بعد تمام افراد نے باجماعت نماز کی ادائیگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے اور اس بات کا اظہار کیا کہ بہت ہی پر سکون اور روحانی ماحول میسر آیا ہے۔

اس کے بعد مقامی احمدی احباب کی طرف سے تیار کردہ کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

ایک مہمان نے کہا کہ میں پہلی دفعہ کسی بھی مسلمانوں کی مسجد میں آیا ہوں۔ اور آج یہاں پر آکر بہت ہی سکون ملا ہے اور بہت ہی اچھی مہمان نوازی کی گئی ہے۔

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کلاس کے اختتام پر دو برازیلین خواتین کو بیعت کرکے جماعت احمدیہ مسلمہ میں شمولیت کرنے کی توفیق ملی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام احمدیت کا پیغام دنیا کے کناروں تک زیادہ سے زیادہ پہنچانے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ریو دی جنیرو، برازیل میں وکلاء ایسوسی ایشن کے وفد کا جماعت احمدیہ کی مسجد کا دورہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button