امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ گوادیلوپ میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گوادیلوپ کو مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد خاکسار (صدر و مبلغ سلسلہ جماعت گوادیلوپ)نے پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر، اس کی صداقت اور اہم پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ایک نومبائع دوست مکرم جےرمی صاحب نے فرنچ زبان میں پیشگوئی مصلح موعود پیش کی۔

جلسہ کے دوران ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی تیار کردہ حضرت مصلح موعودؓ کی حیاتِ طیبہ پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں آپؓ کی علمی، روحانی، تبلیغی اور تنظیمی خدمات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو نے شرکاء پر گہرا اثر رقم کیا اور انہیں حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم مشن کی اہمیت کا احساس دلایا۔

جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا جس کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد تمام شاملین کی عشائیہ سے تواضع کی گئی۔

(رپورٹ: محمد بشارت احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ورجینیا، امریکہ کی مسجد مسرور میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button