ایشیا (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام نیشنل آن لائن تحریک جدید و وقف جدید سیمینارز کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش کے تحت ملک بھر میں آن لائن تحریک جدید اور وقف جدید سیمینارز منعقد کیے گئے۔ یہ سیمینارز چار گروپس کی صورت میں مختلف تاریخوں میں منعقد کیے گئے۔

سیمینارز کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوتا رہا۔ بعدازاں تحریک جدید اور وقف جدید کی اہمیت، ان کے تقاضے اور روزمرہ زندگی میں ان پر عملدرآمد کے طریقے پر روشنی ڈالی گئی۔ نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات جمعہ سے منتخب ایمان افروز واقعات بھی پیش کیے گئے۔ ہر سیمینار کے اختتام پر مکرمہ ریحانہ خیر صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ بنگلہ دیش نے دعا کرائی۔

مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ۲۲؍دسمبر۲۰۲۴ء: بڑھمن باڑیہ، چٹاگنگ، کوڈا، درگا رامپور، تارویا ریجنز کے سیمینار میں مکرمہ صغریٰ بیگم صاحبہ، مکرمہ تحمینہ اختر صاحبہ اور مکرمہ روشن احمد صاحبہ نے تقاریر کیں۔ کُل حاضری ۲۵۰؍رہی۔

۲۶؍دسمبر۲۰۲۴ء: سندربان، کُھلنا، بریشال، سید پور ریجنز کے سیمینار میں مکرمہ سلینہ اسلام صاحبہ، مکرمہ نصرت جہان صاحبہ اور مکرمہ عزیزہ سلطانہ صاحبہ نے تقاریر کیں۔ کُل حاضری ۲۱۰؍رہی۔

۲؍جنوری ۲۰۲۵ء: ڈھاکہ، جمال پور، میمن سینگ، کٹیادی ریجنز کے سیمینار میں مکرمہ عائشہ بیگم صاحبہ، مکرمہ امۃالسلام صاحبہ اور مکرمہ پروین حکیم انور صاحبہ نے تقاریر کیں۔ کُل حاضری ۲۲۰؍رہی۔

۵؍جنوری ۲۰۲۵ء: راجشاہی، اتھولی، احمد نگر، دناج پور ریجنز کے سیمینار میں مکرمہ طاہرہ مسعود صاحبہ، مکرمہ مصلحہ ظفر صاحبہ اور مکرمہ بشریٰ خاتون صاحبہ نے تقاریر کیں۔ کُل حاضری ۲۸۷؍رہی۔

اس طرح ملک بھر میں منعقدہ ان سیمینارز میں مجموعی طور پر ۹۶۷؍ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ شامل ہونے والی تمام ممبرات کو ان سیمینارز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: سری لنکا کے شہر Puttalam میں مسجد بیت الخبیر کا افتتاح

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button