امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 19؍ تا 22؍ دسمبر 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 19؍دسمبر بروز جمعرات: حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم رانا رفیق احمد صاحب (ارلز فیلڈ۔لندن) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 06؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭… 20؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص ووفا کے پیکر دو بدری صحابہ کی سیرتِ مبارکہ کا دل نشیں تذکرہ فرمایا۔
٭…حضورِانور نے آج نمازِ مغرب سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ ظہراں بیگم صاحبہ (اہلیہ مکرم حفیظ احمد بٹ صاحب ۔مرحوم) (روہیمپٹن،یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 04؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام نمازِ مغرب و عشاء کے درمیان اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کراسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والی تعمیرات اور دیگر کاموں کا معائنہ فرمایا اور ان کے بارے میں ضروری ہدایات سے نوازا۔ آج کے راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور نے اسلام آباد کے دفاتر میں موجود hot desksکے لیے مخصوص کی جانے والی جگہ،کمرہ ملاقات مہمانان کرام، جلسہ سالانہ قادیان کی تیاری کے سلسلہ میں احاطہ مسجد مبارک کے اندر لگائی جانے والی مارکیز، ایوانِ مسرور کے ساؤنڈ سسٹم وغیرہ، کمرہ سمعی بصری، کنٹرول روم ،کچن، نو تعمیر شدہ سٹور برائے کچن، اسلام آباد کے گراؤنڈ، رہائشی حصے میں زیرِ مرمّت نصرت ہال و دیگر کا تفصیلی معائنہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔
حسبِ معمول اس معائنے کے دوران احبابِ جماعت حضور کا دیدار کرتے رہے اور بچے حضور پُر نور سے شفقتیں پاتے رہے۔ یہ پُر سعد ساعتیں پورا ایک گھنٹہ جاری رہیں جب نمازِ عشاء سے کچھ دیر پہلے حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے دفتر میں تشریف لے گئے۔
٭… 21؍دسمبر بروز ہفتہ:حضورِانور نے آج نمازِ ظہر و عصر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم عبد الرشید ارشد ریحان صاحب (برمنگھم،یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 03؍مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭…آج نمازِ ظہر و عصر سے پہلے حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک ، اسلام آباد میں ایک تقریب آمین کو رونق بخشی۔ حضور انور نے تقریب میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں سے باری باری قرآن مجید کی ایک ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ سنا۔
٭…آج بعد نماز عشاء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مکرم احمد علی باسل بھٹی صاحب ابن مکرم محمد احمد سعید بھٹی اور عزیزہ عشمیٰ ظفر بنت مکرم ظفر اقبال صاحب کی تقریب ولیمہ کو رونق بخشی۔
٭… 22؍دسمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک، اسلام آباد میں ایک تقریب آمین کو رونق بخشی۔ حضور انور نے تقریب میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والےبچوں اوربچیوں سے باری باری قرآن مجید کی ایک ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ سنا۔ بعد ازاں حضور انور نے دعا کروائی۔ ہفتہ اور اتوار دونوں دنوں میں آمین کی اس تقریب میں شامل ہونے والے بچوں اور بچیوں کی کل تعداد 55تھی۔
٭… نمازِ عشاء کے بعد حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کے قائدین فورم کو رونق بخشی اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ (حضور انور کے خطاب کا خلاصہ اور اس تقریب کی رپورٹ اس شمارے کے صفحہ نمبر ایک سے ملاحظہ فرمائیں)
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
مورخہ 16تا 22؍ دسمبر کے دوران 98؍فيمليز اور 38؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد136؍ تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل14؍ ممالک سے تھا :
امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جارجیا، جرمنی، سویڈن، ناروے، ہالینڈ، بیلجیم، سوئٹزر لینڈ، بلغاریہ، پاکستان اور ایک عرب ملک۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا
٭…٭…٭
MashAllah