یورپ (رپورٹس)

سلووینیا میں بک فیئراور عربی کلاس کا انعقاد

بک فیئر

سلووینیا کا کتب میلہ دارالحکومت، لیوبلیانا میں واقع کانگریس سینٹر میں ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ یہ میلہ ایک روایتی صنعتی میلہ ہے جسےمشہور تہوار تصور کیا جاتا ہے ۔اس میلے میں ہر سال تقریباً 100پبلشنگ ہاؤسز شامل ہوتے ہیں اور ہزاروں زائرین اسےدیکھنے آتے ہیں۔

امسال 35واں کتب میلہ 26نومبر بروز منگل تا یکم دسمبر 2019ءبروز اتوارمنعقد ہوا۔ کتابوں کی نمائش کے علاوہ لٹریچر کے تعارف پر مشتمل لیکچرز اوردیگر پروگرام بھی ہوتے ہیں جن میںزائرین شامل ہو کر سوالات بھی کر سکتے ہیں۔

امسال جماعت احمدیہ سلووینیا نے اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز کے نام سے اس میلے میں نمائش لگانے کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز کے تحت وسیع پیمانے پر ہر عمر کے لیے کتب کی اشاعت ہورہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بچے بلکہ بڑی عمر کے زائرین کے لیے اسلام کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر کتب دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔اسلام کا صحیح پیغام پھیلانے کے لیے جماعت احمدیہ سلووینیا کے لیے یہ بہترین پلیٹ فارم ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے نمائش کو تیار کیا گیاتاکہ زائرین بیٹھ کر بھی کتب کو دیکھ سکیں۔اس کے علاوہ نمائش میں اسلامی تعلیمات کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر پوسٹرز آویزاں کیے گئے اور میزوں پر زائرین کے لیے پمفلٹس رکھے گئے۔
جماعت احمدیہ سلووینیا کو 2015ء سےاس میلے میں شامل ہونے کی توفیق مل رہی ہے۔بہت سے لوگ جو پہلے بھی اس نمائش کو دیکھنے آئے ہیں امسال بھی آئے اور اسلام کے حوالہ سےاپنے سوالات کے جوابات حاصل کیے اور گفتگو کی۔ گفتگو کا یہ سلسلہ بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ شاملین کی ایک کثیر تعداد اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ اسلام کے بارے میں اُن کے منفی خیالات اب مثبت خیالات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

عربی کورس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سلو وینیا کو دارالحکومت لیوبلیانا میں واقع نئے جماعتی مرکز میں 18؍ستمبر تا 12؍دسمبر 2019ء عربی زبان کا فری کورس کروانے کی توفیق ملی۔ اس سے قبل 2015ء میں اور پھر 2017ء میں سلووینیا کے دوسرے بڑے شہر مریبورمیں ابتدائی لیول کا کورس کروایا گیا تھا۔ کورس بہت کامیاب ثابت ہوا اور ملک بھر سے لوگوں نے اس میں شرکت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مجموعی طورپر35؍افراد نے اس کورس میں شرکت کی۔ شرکاءکو 4؍مختلف گروپس میں تقسیم کرنے کے بعد مطالعہ کے لیے عربی میں مواد دیا گیا۔ کورس کے دوران عربی حروف تہجی ، تلفظ، عربی لکھنے اور پڑھانے کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے الفاظ سکھائے گئے۔ کورس کے آخر پر شاملین کوعربی زبان میں مختصر جملے بنانے آ گئے تھے۔ کورس کا اختتام اسناد اور عربی سوغات تقسیم کرنے سے کیا گیا ۔ الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کورس بہت کامیاب ثابت ہوا۔

(رپورٹ: طلحہ احمد۔ مربی سلسلہ سلووینیا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button