جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ نائیجیریا 2019ء
خدا تعاليٰ کے فضل سے ہر سال کي طرح امسال بھي جماعت احمديہ نائيجيريا کو اپنا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کي توفيق ملي۔ يہ جلسہ 20سے 22 دسمبر 2019ءتک جاري رہا۔ الحمد للہ
جلسہ کميٹي کا قيام
سال کے آغاز ميں مکرم امير صاحب نائيجيريا نے ايک جلسہ کميٹي قائم کي جس کے سپرد جلسہ سالانہ کے انتظامات کي ڈيوٹي تھي۔ اللہ تعاليٰ کے فضل سے کميٹي کے تمام ممبران نے بھر پور محنت سے کام کيا۔ جلسہ سالانہ کميٹي سال بھر ميٹنگز منعقد کرتي رہي تاکہ سال کے آخر پر ايک کامياب جلسے کا انعقاد کيا جاسکے۔
امسال جلسہ سالانہ سے قبل چند Pre Jalsa Events منعقد کيے گئے جن کا مقصد جلسہ سالانہ کے انتظامات کا جائزہ لينا، تبليغ کے سلسلے ميں ميٹنگ کرنا اور غير مسلم اور غير از جماعت احباب تک اطلاع پہنچانا تھا۔
پريس کانفرنس
اس سال احمديہ مسلم جماعت نائيجيريا کي تاريخ ميں پہلي مرتبہ جلسہ سالانہ سے قبل پريس کانفرنس کا انعقاد کيا گيا۔ اس کانفرنس ميں مختلف ريڈيو سٹيشنز اور پريس کے نمائندوں نے شرکت کي۔
تبليغي سيمينار
جلسہ سالانہ سے ايک دن قبل احمديہ مسلم جماعت نائيجيريا کے مرکز Ojokoro, Lagos ميں ايک تبليغي سيمينار کا انتظام کيا گيا۔ اس سيمينار ميں حاضرين کي بڑي تعداد نے شرکت کي جس ميں غير مسلم احباب بھي شامل تھے۔ سيمينار ميں مکرم امير صاحب، مکرم مبلغ انچارج صاحب اور سيکرٹري صاحب تبليغ نے تقارير کيں۔
آغاز جلسہ سالانہ
جلسہ کا آغاز دعاؤں اور اجتماعي صدقات سے کيا گيا۔ پورے ملک سے لوگ قافلوں کي شکل ميں جلسہ گاہ تشريف لائے جو Ogun State،Ilaro ميں واقع ہے۔
مورخہ 20 دسمبر بروز جمعة المبارک علي الصبح اجتماعي نمازِ تہجد سے آغاز کيا گيا۔جمعہ کي ادائيگي کے بعد تمام حاضرينِ جلسہ نے حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کا خطبہ جمعہ براہِ راست سُنا۔
بعد ازاں محترم الحاج عبدالعزيز الاتويے اميرجماعت احمديہ نائيجيريانےلوائے احمديت جبکہ مکرم افضال احمد رؤف (مشنري انچارج )نےنائيجيريا کا قومي پرچم لہرايا۔ اس کے بعد پہلے اجلاس کا آغاز چار بجے ہوا۔ تلاوت قرآن کريم کے بعد معزز مہمانان کا تعارف کروايا گيا۔ اس کے بعد خدام نے حضرت مسيح موعودؑ کا عربي قصيدہ پيش کيا۔
بعد ازاں مکرم امير صاحب نے حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کا شاملينِ جلسہ کے ليے مندرجہ بالا پيغام پڑھ کر سُنايا۔ جس ميں حضور انور نےجلسہ سالانہ ميں شامل ہونے کے مقاصد اور ذمہ داريوں کي طرف توجہ دلائي۔
اس کے بعد ڈاکٹر مدثر احمد صاحب نے ‘وقفِ زندگي کي برکات’ کے موضوع پر تقرير کي جس کا ترجمہ لوکل زبانوں Hausa اور Yoruba ميں کيا گيا۔ نمازِ مغرب اور عشاء جمع کر کے اد اکي گئيں اور اس کے بعد کھانا پيش کيا گيا۔
جلسہ سالانہ کا دوسرا روز
مورخہ 21؍ دسمبر 2019ء کو بھي اجتماعي نمازِ تہجد سے دن کا آغاز کيا گيا۔ نمازِ فجر کے بعد درس ديا گيا اور پھر شاملين جلسہ نے ناشتہ کيا۔
پہلے اجلاس کا آغاز صبح 10بجے ہوا۔ تلاوت اور نظم کے بعد معزز مہمانان کرام کا تعارف کروايا گيا۔ اس کے بعد مکرم مبلغ انچارج نائيجيريا مولانا افضال احمد رؤوف صاحب نے ‘رسول اللہﷺ ايک بہترين داعي الي اللہ’ کے موضوع پر تقرير کي۔ يہ تقرير انگريزي ميں تھي جس کا لوکل زبانوں ميں ترجمہ بھي کيا گيا۔ اس کے بعد عربي قصيدہ پيش کيا گيا۔
بعد ازاں مولانا عبد الرشيد ثاني صاحب نے ‘حضرت مسيح موعود ؑکي بعثت کا مقصد خدا ور بندے کو ملانا’ کے موضوع پر تقرير کي۔ انگريزي تقرير کا ترجمہ Hausa اور Yoruba ميں بھي کيا گيا۔
اس کے بعد تعليمي ميدان ميں اعليٰ کاميابياں حاصل کرنے والے طلباء ميںميڈلزتقسيم کيے گئے۔
اس روز کے آخري اجلاس ميں مہمانانِ کرام نے مختصر تقارير کيں۔ تلاوت قرآن کريم اور نظم کے بعد مکرم رضوان اللہ صاحب معلم سلسلہ نے ‘تبليغ ميں حضرت مصعب بن عمير ؓ اور حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجيکي ؓکے نمونے’پر تقرير کي اور اس کے بعد سيشن کا اختتام ہوا۔
جلسہ سالانہ کا تيسرا روز
22؍ دسمبر 2019ءکو بھي باجماعت نمازِ تہجد ادا کي گئي۔ نمازِ فجر کے بعد درس ہوا اور قصيدہ پڑھ کر سنايا گيا۔ اس کے بعد محترم امير صاحب کے الوداعي کلمات اور دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسے کا اختتام ہوا۔
حکومتي شخصيات کي شرکت
خدا تعاليٰ کے فضل سے بہت سي حکومتي اور با اثر شخصيات نے جلسہ سالانہ ميں شرکت کي۔ نائيجيريا کے vice president پروفيسرOsanhajoنے اپنے نمائندہ پروفيسر Ishaq Oloyedeکو بھيجا ۔ انہوں نے صدر مملکت کي طرف سے خير سگالي کا پيغام پڑھ کر سنايا۔
اسي طرح ڈپٹي گورنر Ogun State مسٹر Naimat Salakoنے شرکت اور مختصر خطاب بھي کيا۔
Osun State کے گورنر نے بھي اپنا نمائندہ بھيجا۔ اس کے علاوہ بہت سے سينيٹرز اور کمشنرز نے بھي جلسے ميں شرکت کي۔
Minister of Regional Integration پروفيسر Olalwkwn Badmus نے بھي خطاب کيا۔
قرآن نمائش
حکومتي شخصيات اور مہمانان کے ليے ايک نمائشيں کا انعقاد بھي کيا گيا تھا جس ميں قرآن کريم اور جماعتي لٹريچر کي دو نمائش لگائي گئي تھي۔
اللہ تعاليٰ کے فضل سے اس جلسہ سالانہ ميں 15ممالک سے 38ہزار ايک سو انيس احباب نے شموليت اختيار کي۔ الحمد للہ