ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کبابیر میں سالانہ اجتماعات کا بابرکت انعقاد

(شمس الدین مالاباری ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کبابیر)

اللہ تعاليٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمديہ کبابير کو ذيلي تنظيمات مجلس انصار اللہ، خدام الاحمديہ،اطفال الاحمديہ ،  لجنہ اماء اللہ  اور ناصرات الاحمديہ کے  سالانہ اجتماعات  نيز واقفين نو کا سالانہ اجتماع  نہايت کاميابي کے ساتھ منعقد کرنے کي توفيق ملي۔الحمد للہ۔

اجتماع مجلس خدام الاحمديہ و مجلس اطفال الاحمديہ

مورخہ 25 و26  اکتوبر 2019ء کو مجلس خدام الاحمديہ واطفال الاحمديہ کبابير کا سالانہ اجتماع انعقاد ہوا۔ 

مورخہ 25؍ اکتوبروزجمعہ نماز تہجدسے اجتماع کا آغاز ہوا۔ نمازِ عصر کے بعد مجلس اطفال الاحمديہ کا خصوصي اجلاس تھا جس ميں تلاوت قرآن، قصيدہ، اذان اور تقارير کے مقابلہ جات ہوئے۔ نوّے في صد اطفال کي حاضري رہي۔ مکرم احمد احسان عودہ صاحب مہتمم اطفال نے مجلس کو فعال بنانے کي پوري کوشش کي۔ مختلف قسم کے اچھے پروگراموں پر مشتمل سالانہ رپورٹ پيش کي گئي۔ خاکسار مربي سلسلہ نے نماز کے موضوع پر اطفال کو مختصر رنگ ميں نصيحت کي۔ کبابير کے علاوہ ويسٹ بانگ فلسطين کي جماعت سے بھي اطفال کي حاضري رہي۔ لندن سے  تشريف لائے اطفال الاحمديہ يو کے کے وفد کي موجودگي نے اس اجتماع کو مزيد رونق بخشي۔ الحمد للہ۔

 جمعہ کے روز نماز مغرب وعشاء کي ادائيگي کے بعد مجلس خدام الاحمديہ کا خصوصي سيشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر بھي تلاوت قرآن، قصيدہ اور تقارير پر مبني علمي مقابلہ جات ہوئے۔ مکرم محمود زکي الباش صاحب صدر مجلس خدام الاحمديہ نے اصلاح امت ميں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر تقرير کي۔ مکرم محمد شريف عودہ صاحب (امير جماعت کبابير) اختتامي خطاب ميں مختلف قسم کے ضروري تربيتي امور پر موثر رنگ ميں نوجوانوں سے مخاطب ہوئے۔حاضرين ميں کبابير، ويسٹ بانگ فلسطين کے خدام کے علاوہ يو کے سے تشريف لائے خدام بھي شامل تھے۔ رات کو عشائيہ کا انتظام تھا۔

مورخہ 26؍ اکتوبر بروز ہفتہ مختلف قسم کے ورزشي مقابلہ جات بھي کروائے گئے۔

اجتماع مجلس انصار اللہ

مورخہ 8؍ اور 9؍ نومبر 2019ءکو سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ کا انعقاد کبابير ميں عمل ميں آيا۔ نماز تہجد کے ساتھ اجتماع کا آغاز ہوا۔ اجتماع کے موقعے پر تلاوت قرآن ، قصيدہ خواني، تقارير اور بيت بازي پر مبني علمي مقابلہ جات کروائے گئے۔ اس دوران مکرم مراد کمال عودہ صاحب صدر مجلس انصار اللہ اور خاکسار کي تربيتي تقارير بھي ہوئيں۔ اجتماع کے دوسرے روز مختلف قسم کے ورزشي مقابلہ جات کروائے گئے۔ اجتماع کے موقع پر کبابير کے علاوہ  ويسٹ بانگ فلسطين سے نو مبائع انصار بھي حاضر تھے۔اس موقع پر عشائيے کا بھي انتظام تھا۔

شعبہ وقفِ نو کبابير

کبابير ميں واقفين نَو کا سالانہ اجتماع مورخہ 30؍ اگست 2019ءکو نہايت کاميابي کے ساتھ منعقد ہوا۔ مکرم سامي فتحي عساف صاحب سيکرٹري وقفِ نَو نے پروگرام مرتب کيا اور اجتماع ميں سالانہ کارگردگي پر مشتمل رپورٹ پيش کي۔

کبابير ميں اس وقت 28؍ واقفين ہيں جن ميں سے اکثريت ابھي چھوٹي عمر کے بچوں، بچيوں پر مشتمل ہے۔ اس لحاظ سے سالانہ اجتماع کے موقعے پر ہر ايک کو اپني عمر کے مطابق قرآن مجيد، حديث شريف، قصيدہ، تقرير يا ديگر ديني معلومات تيار کرکے پيش کرنے کا موقع ديا گيا۔ تمام حصہ لينے والوں اور شاملين کے درميان انعامات تقسيم کيے گئے۔اس موقعے پر والدين اور ديگر بہت سے ممبران جماعت بھي حاضر تھے۔ خاکسار مربي سلسلہ کو موقع کي مناسبت سے تربيت اولاد کے موضوع پر سيدنا  حضرت امير المومنين ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کے ارشادات بيان کرنے کا بھي موقع ملا۔

لجنہ اماء اللہ وناصرات الاحمديہ کے سالانہ اجتماعات بھي نہايت کاميابي کے ساتھ اکتوبر 2019ء ميں کبابير ميںمنعقد ہوئے۔ نومبائع بہنيں بھي بکثرت شامل ہوئيں۔ الحمد للہ۔ 

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button